سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے اٹارنی جنرل کا جواب جمع کرانا خلاف ورزی ہے،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے جواب پر اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اعتراض اٹھایا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے اٹارنی جنرل کا جواب جمع کرانا خلاف ورزی ہے،کونسل کی جانب سے اٹارنی جنرل کو جواب جمع کرانے کی اجازت کا ریکارڈ موجود نہیں۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کااعتراض ہے کہ اٹارنی جنرل صرف وفاقی حکومت کوقانونی معاملات میں مشورے دینے کاپابندہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here