حکو متی مشکلات کم نہ ہو سکیں ،ریونیو شارٹ فال میں مسلسل اضافہ

اسلام آباد: ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں بار بار توسیع کے باجود ریونیو شارٹ فال مسلسل بڑھ رہا ہے،،مقررہ ہدف کے مقابلے صرف 12 کھرب 80 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہو سکا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات کے باوجود مسائل کے جوں کے توںموجود ہیں ،ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں بار بار توسیع کے باوجود ریونیو شارٹ فال مسلسل بڑھ رہا ہے، اکتوبر میں ریونیو کلیکشن 3کھرب 20 ارب روپے رہا ہے، 4ماہ میں شارٹ فال ایک کھرب 67 ارب روپے تک پہنچ گیاہے۔

مقررہ ہدف کے مقابلے صرف 12 کھرب 80 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہو سکا ہے، ستمبر میں ریونیو شارٹ فال ایک کھرب 13 ارب روپے تھا،رواں مالی سال صوبائی سطح پر14 کھرب 47 ارب روپے ہدف مقررکیاگیاتھا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here