آئندہ چندروز میں پلی بارگین سے آصف زرداری کے کیس ختم ہو جائیں گے،شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہناتھا کہ تین سے چار ماہ کے دوران آصف زرداری کے تمام کیسز بھی پلی بارگین میں ختم ہو جائیں گے اور آئندہ چند روز تک سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے پیسے ملنا شروع ہو جائیں گے ۔ نوازشریف کو طبی نظریہ ضرورت کے تحت باہر بھجوایا جارہاہے،خوانخواستہ نوازشریف کو کچھ ہو جاتا تو معاملہ حکومت کے گلے پڑ جاتا، اللہ کرے میاں نوازشریف کی طبیعت بہتر ہو جائے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سلنڈر لے جانے والے مسافروں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا ہے ،دوران سفر مسافروں کی صحت اور جان و مال کی حفاظت ہماری ذمےداری ہے۔شیخ رشید کا کہناتھاکہ مولا نا فضل الرحمان غریب کارکنوں کو مزید آزمائش میں نہ ڈالیں، دھرنے کو جن پارٹیوں نے کیش کرانا تھا وہ کروالیا ہے ، لاشوں کی سیاست ختم ہو گئی لیکن مولانافضل الرحمان لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا دینا جیل کی سزا کاٹنے سے زیادہ تکلیف دہ ہے ۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہناتھا کہ نوازشریف کو طبی نظریہ ضرورت کے تحت باہر بھجوایا جارہاہے ، خوانخواستہ نوازشریف کو کچھ ہو جاتا تو معاملہ حکومت کے گلے پڑ جاتا، اللہ کرے میاں نوازشریف کی طبیعت بہتر ہو جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ضمانت پر ہیں ان کے کیسز ختم نہیں ہو رہے ، مریم نوازشریف نہیں جارہی ان کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے جبکہ شہباز شریف بھی نواز شریف کیساتھ جائیں گے ، وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں ،اللہ تعالی نواز شریف کو مکمل صحت یاب کرے،کوئی بیماری کے ذریعے سیاست کرے تو پھر معاملہ اللہ پر چھوڑ دینا چاہیے

شیخ رشید کا کہناتھا کہ تین سے چار ماہ کے دوران آصف زرداری کے تمام کیسز بھی پلی بارگین میں ختم ہو جائیں گے اور آئندہ چند روز تک سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے پیسے ملنا شروع ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سلمان شہباز اور حمزہ ، شہبازشریف کی مجبوری ہیں ۔آصف زرداری ، خورشید شاہ ، حمزہ، سلمان کے کیسز انتہائی اہم ہیں ، پلی بارگین سے حل ہوں گے۔

کرتار پور راہداری سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ کرتاپور ریلوے اسٹیشن کی تعمیر بھی جلد شروع ہو جائے گی کرتاپور راہداری کا منصوبہ تاریخ ساز کہلائے گا ۔ انہوں نے بابری مسجد کیس کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے بھارت کے ٹکڑے ہو جائیں گے ۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here