رانا تنویر حسین متفقہ طور پر چیئرمین پی اے سی منتخب

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین متفقہ طور پر پارلیمانی پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب سیکرٹری قومی اسمبلی سہیل لودھی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران ہوا۔سردار نصراللہ دریشک نے رانا تنویر کا نام تجویز کیا جس کی سینیٹر مشاہد حسین سید اور راجہ پرویز اشرف نے تائید کی۔

چیئرمین منتخب ہونے کے بعد رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پی اے سی میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا ، اس کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی اے سی کی ذیلی کمیٹیوں نے توقعات کے مطابق کام نہیں کیا، اس کی کارکردگی میں بہتری کیلئے کام میں تیزی لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے شہباز شریف کا بطورچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) استعفیٰ منظور کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ 6ماہ سے پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوا ہے۔

شہباز شریف نے اپنا استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ ذمہ داری ادا نہیں کرسکتے میری جگہ رانا تنویر کو پی اے سی کا چیئرمین لگایا جائے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here