معاشی رینکنگ، پاکستان 44ویں نمبر پر، امریکہ پہلے

لندن: برطانیہ کے سینٹر فار اکنامکس اینڈ بزنس ریسرچ(CEBR) کی حال ہی میں عالمی معیشت کی رینکنگ پر جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق 2019ءمیں دنیا کے 193ممالک میں پاکستان 44ویں نمبر پر جبکہ امریکہ پہلی، چین دوسری، جاپان تیسری، جرمنی چوتھی اور بھارت کوپانچویں بڑی معیشت قرار دیا گیا ہے جبکہ 2018ءمیں پاکستان 41ویں پوزیشن پر تھا۔

اسی رپورٹ کے مطابق 2034ءمیں پاکستانی معیشت 50ویں پوزیشن پر ہوگی جبکہ پہلے نمبر پر چین، دوسرے پر امریکہ اور تیسرے نمبر پر بھارت بڑی معیشتیں ہوں گی۔ CEBRکی گزشتہ سال کی رپورٹ میں تھنک ٹینک نے پاکستان کو 2028ء میں 37ویں اور 2033ءمیں 27ویں بڑی معیشت بتایا گیا تھا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اس معاشی رینکنگ سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ معاشی تھنک ٹینک خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں مستقبل میں پاکستان کی معاشی گروتھ میں کمی دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان کی معاشی گروتھ کا جائزہ لینے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ 2019میں پاکستان کی جی ڈی پی 3فیصد رہی جبکہ 2018میں یہ 5.5فیصد تھی۔رپورٹ کے مطابق 2020سے 2025تک پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 4.2فیصد رہنے کی توقع ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان 2018میں معاشی بحران کا شکار ہوا تھا جب زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 8ارب ڈالر کی سطح پر آگئے تھے، کرنٹ اکائونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 6سے 7فیصد تک بڑھ گیا تھا، ایکسپورٹس میں کمی اور امپورٹس میں ریکارڈ اضافے کی وجہ سے تجارتی خسارہ 38ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ گیا تھا جس کی وجہ سے پاکستان کو 12ویں مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔اس دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین نے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کیلئے پاکستان کو سوفٹ ڈپازٹ دیئے اور سعودی عرب نے پاکستان کو ادھار تیل سپلائی کی سہولت فراہم کی۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here