سکندر سلطان نئے چیف الیکشن کمشنر، حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران پر ایک ماہ کے ڈیڈلاک کے بعد بلاآخر اتفاق کر لیاہے اور پارلیمانی کمیٹی نے سکندر سلطان کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

یف الیکشن کمشنر کیلئے حکومت کے تجویز کردہ نام پر اتفاق کر لیا گیاہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کیلئے اپوزیشن کے تجویز کردہ ناموں پر اتفاق کیا گیاہے ۔ سندھ سے نثار درانی اور بلوچستان سے محمد جتوئی کے ناموں پر اتفاق کر لیا گیاہے ۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک ماہ سے ڈیڈ لاک بر قرار تھا جو کہ آج اپنے اختتام کو پہنچا گیاہے کیونکہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے ناموں پر اتفاق رائے ہو گیاہے جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی نے سکندر سلطان کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

سکندر سلطان کا تعلق پاکستان ایڈمسٹریٹو سروس سے ہے ، یہ چیف سیکریٹری آزاد کشمیر ، وفاقی سیکریٹر پٹرولیم کے عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ اس کے علاوہ وہ وفاقی سیکریٹری ریلوے بھی رہے ہیں تاہم اس کے علاوہ بھی کئی اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں ۔ اپنی ایڈمنسٹریشن کے تناظر میں وہ اچھے اور قابل افسر تصور کیے جاتے ہیں اور ان کا بہت نام بھی ہے ۔

 

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here