بڑے اہداف پانے کیلئے کشتیاں جلانا ناگزیر ہے، وزیر اعظم عمران خان

ڈیووس: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انسان کا اصل امتحان برے حالات میں پرامید رہنا ہے، بڑے اہداف پانے کیلئے کشتیاں جلانا ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیووس میں پاکستان ٹریک فاسٹ میٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈیووس میں دنیا کی اہم شخصیات سے ملنے کا موقع ملتا ہے،اس موقعپر پاکستان کا مؤقف عالمی قیادت تک پہنچایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انسان کی اصل کامیابی مشکل حالات میں پرامید رہنا ہے، آگے بڑھنے کے لیے مشکل حالات میں جینے کا سلیقہ آنا چاہیے، اکثر لوگ برے حالات میں ہمت ہار دیا کرتے ہیں، میں نے وقت سے سیکھا کہ مشکل حالات کا مقابلہ کیسے کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب کرکٹ شروع کی تو پہلے ٹیسٹ میچ میں ہی مجھےڈراپ کردیا گیا تھا، جب میری والدہ کو کینسر ہوا تو پتہ چلا کہ پاکستان میں کینسر اسپتال ہی نہیں، والدہ کی تکلیف دیکھ کر فیصلہ کیا کہ پاکستان میں کینسر اسپتال بناوَں گا، آج شوکت خانم میں 75 فیصد غریب لوگوں کا علاج ہورہا ہے اور اسپتال پر سالانہ دس ارب روپے خرچ ہوتے ہیں،مگر جب آپ ترقی کے زینے پر ہوں تو کبھی غرور نہیں کرنا چاہیے۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ڈیووس میں قیام بہت ہی مہنگا ہے، میں حکومت کا پیسا اپنے قیام پر خرچ نہیں کرنا چاہ رہا ،ڈیووس میں میرے قیام کو اکرام سہگل اور محمد عمران اٹھارہے ہیں، ڈیووس آنے والے وزرائے اعظم میں سب سے سستا دورہ میرا ہوگا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here