اگر ماسک مہنگا ہوگیا تو گھبرانے والی بات نہیں،ٹشو پیپر کو ماسک بنا لیں، صدر عارف علوی کا مشورہ

پشاور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے طبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے،اگرماسک مہنگے ہو گئے ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ،میں نے ٹیشو سے ماسک بنانے کی ویڈیو ٹوئٹر پر ڈالی ہے ۔

صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور میں طبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 51 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے ،پاکستان میں بھی پھیلنے کا امکان ہے،عوام احتیاطی تدابیر استعمال کریں ۔

صدرعارف علوی نے کہاکہ احتیاطی تدابیر کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے،ان کا کہناتھا کہ وائرس زیادہ پھیل گیاتو حج بھی متاثر ہو سکتا ہے ۔

صدر مملکت نے کہا کہ اگرماسک مہنگے ہو گئے ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ،میں نے ٹیشو سے ماسک بنانے کی ویڈیو ٹوئٹر پر ڈالی ہے ۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here