ہماری پہلی ترجیح دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر پھنسے لوگوں کو واپس لانا ہے ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:سبین ارشد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہماری پہلی ترجیح دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر پھنسے لوگوں کو واپس لانا ہے ،کرائسزمینجمنٹ سیل پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ رابطے میں ہے ،ہمارے پاس بیرون ملک پاکستانیوں کے مکمل اعداد و شمار موجود ہیں ،وزارت خارجہ میں فوری طور پر کرائسزمینجمنٹ سیل قائم کیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کورونا سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا،اجلاس میں غلام سرور،زلفی بخاری، معید یوسف اور سینئر حکام نے شرکت کی،اجلاس میں بیرون ممالک پاکستانیوں کی مرحلہ وار واپسی کیلئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہماری پہلی ترجیح دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر پھنسے لوگوں کو واپس لانا ہے ،کرائسزمینجمنٹ سیل پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ رابطے میں ہے ،ہمارے پاس بیرون ملک پاکستانیوں کے مکمل اعداد و شمار موجود ہیں ،وزارت خارجہ میں فوری طور پر کرائسزمینجمنٹ سیل قائم کیا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم نے ٹیسٹ فلائیٹ پر تمام پروٹوکول کو آزمایا ،تھائی لینڈ سے آنے والی ٹیسٹ فلائیٹ پر 170مسافر لائے گئے ،ایئرپورٹس پر کورونا کیسز کیلئے قرنطینہ اوردیگر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here