عالمی بینک کا پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

عالمی بینک کا پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

اسلام آباد:  مختلف شعبوں میں بہتری لانے کے لیے عالمی بینک نے پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا۔

وزارت اقتصادی اموراور ورلڈبینک کے درمیان معاہدہ ہونے والے معاہدے کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے دی گئی رقم میں سے 20 کروڑ ڈالرپنجاب میں صحت عامہ پرخرچ ہوں گے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کی طرف سے دیے گئے پیسوں میں سے 17 کروڑ ڈالر خیبرپختونخوا میں زرعی شعبے پرخرچ ہوں گے۔ معاہدے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وفاقی برائے اقتصادی امور وزیرخسروبختیار نے کہا کہ غربت کا خاتمہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت پاکستان صحت اورتعلیم کےشعبےکی ترقی میں سنجیدہ ہے۔

اس موقع پر نمائندہ ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں شراکت داری جاری رکھیں گے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here