پاک پتن سے 17 ہزار من ذخیرہ کی گئی گندم برآمد

پاک پتن : پاک پتن کی ضلعی انتظامیہ نے گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے گوداموں سے 17 ہزار من گندم برآمد کرلی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، رات گئے اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر پاک پتن میں گوداموں پر چھاپے مارے گئے۔

اس دوران ذخیرہ کی گئی سترہ ہزار من گندم برآمد کی گئی،:برآمد کردہ گندم کو تحویل میں لے کر چار گودام سیل کردیئے گئے،تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کسی کو ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیں گے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here