وفاقی حکومت کو باضابطہ طور پر چینی کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کر دی گئی

اسلام آباد: شوگر انکوائری کمیشن کے سربراہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے وفاقی حکومت کو باضابطہ طور چینی کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی۔ وفاقی کابینہ چینی بحران کی فرانزک رپورٹ جاری کرنے یا نہ کرنے کی منظوری دے گی۔

ذرائع کے مطابق شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ میں شوگر ملز نے کتنی چینی پیدا، کتنی اور کہاں فروخت کی، فرانزک آڈٹ میں تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ میں چینی کے بے نامی خریدواروں کا ذکر بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں ای سی سی کے فیصلے سے متعلق امور بھی شامل ہیں۔ جبکہ رپورٹ میں مختلف وزراء حکام اور انڈسٹری حکام کے کردار کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here