سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نمائندے کی آرمی چیف سے ملاقات، کیا پیغام پنچایا؟

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نمائندے نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے اور نواز شریف کا اہم پیغام آرمی چیف تک پہنچایا ہے۔
سینئر صحافی سید طلعت حسین نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ جرنل باجوہ اور اپوزیشن سمیت پارلیمانی قیادت کی میٹنگ سے ایک ہفتہ پہلے ایک اور میٹنگ نواز شریف کے نمائندے اور آرمی چیف کے درمیان ہوئی۔ جنرل فیض نے بھی اس میں شرکت کی۔


ان کا مزید کہنا ہے کہ اس میٹنگ میں نواز شریف کی طرف سے بتایا گیا کہ ان کی جماعت مزید دباؤ برداشت نہیں کرے گی۔ جس کے جواب میں ان کو بتایا گیا کہ یہ نظام ایسے ہی چلے گا اور ہنگامہ خیز احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس میٹنگ کے میں تفصیل سے تمام سیاسی تنازعوں کا ذکر ہوا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here