نواز شریف اور آصف زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ، گلگت بلتستان الیکشن اور لانگ مارچ سے متعلق بات چیت

لندن : سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نوازشریف کا آپس میں ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے ، دونوں رہنمائوں کا حالیہ چند دنوں میں یہ دوسرا اہم رابطہ تھا، جس دوران سیاسی معاملات ، گلگت بلتستان کےا لیکشن اور لانگ مارچ سے متعلق بات چیت کی گئی ۔

سینئر صحافی حامد میر کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک دوسرے کے ساتھ ٹیلی فون پر تفصیلی بات چیت کی ہے آدھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی گفتگو میں گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کے علاوہ دیگر سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی دونوں رہنماؤں کا پچھلے چند دنوں میں یہ دوسرا رابطہ تھا۔

ادھر صحافی اظہر جاوید  نے لکھا کہ ” جنوری میں لانگ مارچ سابق وزیراعظم @NawazSharifMNS  اور آصف علی زرداری کے درمیان اہم رابطہ ٹیلی فونک گفتگو میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک پر مکمل اتفاق پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے ہوگا جلد پارٹی رہنما ملکر لانگ مارچ کی تاریخ بھی طے کریں گے”۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here