علامہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے

لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے۔فیملی ذرائع کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی چند روز سے علیل تھے،طبیعت زیادہ خراب ہونے پر وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے۔فیملی زرائع کے مطابق ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے سبب لاہور میں ہوا-۔علامہ خادم حسین رضوی کی طویل عرصے سے طبیعت خراب تھی اور حال ہی میں انہوں نے فرانس کے خلاف فیض آباد میں شدید سردی کے موسم میں تین دن دھرنا بھی دیا تھاتاہم حکومتی ٹیم سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا تھا۔

خادم حسین رضوی 22 جون 1966 کو نکہ توت ضلع اٹک میں حاجی لعل خان کے ہاں پیدا ہوئے۔ انہوں نے جہلم و دینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجوید کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد لاہور میں جامعہ نظامیہ رضویہ سے درس نظامی کی تکمیل کی۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here