جی ٹی روڈ پر 12 فٹ چوڑی اور کئی فٹ گہری خند کھود دی گئی

اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان کی ریلی کے سبب گوجرانوالہ شہر کے دونوں اطراف میں جی ٹی روڈ آج چھٹے روز بھی بند ہے۔

جیو نیوز کے مطابق سادھوکی کے مقام پر جی ٹی روڈ کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے اور پولیس نے کنٹینرز کے ساتھ مٹی ڈال کر پیدل گزرنے کے راستے بھی بند کردیے ہیں۔

دریائے چناب پل سے پہلے جی ٹی روڈ پر 12 فٹ چوڑی اور کئی فٹ گہری خندق بھی کھودی گئی ہے جس سےشہریوں کو آمدورفت میں شدید پریشانی کاسامنا ہے۔

خیال رہے کہ کالعدم تنظیم کے مظاہرین کا مرید کے میں دھرنا جاری ہے جہاں مظاہرین نے جی ٹی روڈ اور مرید کے سے نارووال اور شیخوپورہ جانے والی سڑکیں بھی بند کررکھی ہیں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here