وسان صاحب کا خواب کہتاہےکہ حکومت اپنی مدت مکمل نہیں کریگی،آصف علی زرداری

خیر پور: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمیشہ یوٹرنز ہوتے ہیں، اب دیکھتے ہیں کیا ہوتاہے،وسان صاحب کا خواب کہتاہےکہ حکومت اپنی مدت مکمل نہیں کریگی۔

خیر پور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مولوی صاحبان نے جو زبان استعمال کی ہے، ان کی ساتھ این آر اوہوگیا،اب یہ 1200 غریبوں کو پکڑیں گے جن کی تصویریں آئیں۔

سابق صدر کا کہنا ہے کہ عوام پریشان ہے، ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے، حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہئیے ، کوئی بیوروکریٹ موجودہ حالات میں کام کرنے کو تیار نہیں۔‏مولوی صاحبان نے جو زبان استعمال کی ہے، ان کی ساتھ این آر اوہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ یوٹرنز ہوتے ہیں، اب دیکھتے ہیں کیا ہوتاہے،کوئی بیوروکریٹ موجودہ حالات میں کام کرنے کو تیار نہیں، وسان صاحب کا خواب کہتاہےکہ حکومت اپنی مدت مکمل نہیں کریگی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہماری حکومت نے کام کیا ہے، لوگوں کی زمینوں کےپیسے دیے ہیں،بھاشا ڈیم کی فزیبلٹی بنائی،بھاشا ڈیم سب کی سوچ میں ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here