نیا ریفرنس لے آئے ہو،کیوں لارہے ہو یہاں؟ جج احتساب عدالت محمد بشیر بر ہم

اسلام آباد: نیب کی جانب سے این ٹی ایس کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں عبوری ریفرنس لایا گیا تو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر بر ہم ہو گئے۔

نیب کی جانب سے عبوری ریفرنس لائے جانے جج محمد بشیر نے بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیا ریفرنس لے آئے ہو،کیوں لارہے ہو یہاں، پہلے ہی یہاں پرریفرنسز کا اتنا بوجھ ہے بتایا بھی تھا،نوازشریف کیخلاف ریفرنسزبھی راولپنڈی کی عدالت میں دائرہونے چاہیے تھے۔

جج احتساب عدالت نے کہا کہ یا تو یہاں پرججز کی تعداد بڑھا دیں،پھر ریفرنس دائر کرتے رہیں، پہلے بھی 21 ملزمان کا ریفرنس لائے،اب 8 کا ایک اور لے آئے ہیں،یہ ہے بھی عبوری ریفرنس، پھر ضمنی بھی لے آتے ہیں۔

معزز جج نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ ریفرنس مکمل تو کرکے لے آئیں، ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی بعد میں ضمنی ریفرنس لایا گیا تھا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here