پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس اطہرمن اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کی تقرری کےلئے قائم پارلیمانی کمیٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کی بطور چیف جسٹس ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دےدی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کے کمیشن نے اطہر من اللہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کی سفارش کی تھی۔

آج ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر غور ہوا۔کمیٹی کا اجلاس پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر علی محمد خان نے کی سربراہی میں ہوا۔

کمیٹی نے جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ بنانے کی منظوری دےدی۔

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں فاروق ایچ نائیک، راجہ پرویز اشرف، رانا ثنا اللہ، جاوید عباسی، نعمان وزیر اور سرفراز بگٹی شریک ہوئے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here