پاکستان میں تیل و گیس کے مزید ذخائر دریافت

سانگھڑ: صوبہ سندھ کے شہروں سانگھڑ اور گمبٹ سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

پاکستان پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سانگھڑ اور گمبٹ میں پی پی ایل کے دو کنوئوں سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ایک کنویں سے 18.6 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت ہوئی جب کہ دوسرے کنویں سے 12 ملین مکعب فٹ گیس دریافت ہوئی۔پاکستان پیٹرولیم نے دونوں کنوئوں سے 317 بیرل یومیہ تیل نکلنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here