حکومتی شخص کے خلاف کارروائی کی تو نیب بجٹ میں کٹ لگادیا گیا

اسلام آباد : چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے انکشاف کیاہے کہ حکومتی شخص کے خلاف کارروائی کرنے پر نیب کے بجٹ میں کٹ لگادیا گیا ، بات غلط ثابت ہوئی تو خود ہی گھر چلا جاﺅں گا ۔

نیب ہیڈ کوارٹر میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین نیب نے کہا کہ حکومتی شخص کے خلاف کارروائی کی تو نیب بجٹ میں کٹ لگادیا گیا ، کہا گیا کہ نیب میں سزا دلوانے کی شرح سات فیصد ہے حالانکہ نیب میں سزا دلوانے کی شرح 70فیصد ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ بات غلط ثابت ہوئی تو خود ہی گھر چلا جاﺅں گا ۔

چیئر مین نیب کا کہنا تھا کہ بے شک مجھے برا بھلا کہتےرہیں لیکن میں جواب نہیں دوں گا لیکن اگر ادارے کو بر بھلا کہا گیاتو جواب دوں گا ۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here