(تاپی ) پائپ لائن کے منصوبے کا آغاز 2019 میں ہو گا

اسلام آباد: 2019 کے پہلےسہہ ماہی میں ترکمانستان،افغانستان،پاکستان ،بھارت (تاپی ) پائپ لائن کے منصوبے کی تعمیر کا آغاز کردیا جائے گا اور یہ منصوبہ اڑھائی برس میں مکمل ہوگا، اس منصوبے سے 10 ہزار کے قریب ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انگریزی جریدے ڈان کے حوالے سے ڈان نیوز نے بتایاکہ  اس کے علاوہ افغانستان اور پاکستان کی جانب سے پائپ لائن کی مکمل حفاظت کی ضمانت بھی دی گئی ہے۔یہ بات مقررین نے ’امپلیمنٹیشن آف تاپی پائپ لائن‘ نامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا انعقاد انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد(آئی ایس ایس آئی ) نے کیا تھا۔اس موقع پر چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو بورڈ آف تاپی پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ ترکمانستان، محمتیمرات امانو نے بتایا کہ منصوبے کے سروے کے مطابق ایک ہزار 8 سو 14 کلومیٹر طویل یہ منصوبہ 33 بلین کیوبک میٹر گیس سالانہ فراہم کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پر کام آئندہ سال کے پہلے سہہ ماہی میں شروع کردیا جائے گا، پاکستان میں پائپ لائن بچھانے میں 2 سال کا عرصہ لگے گا جبکہ پاکستان سے بھارت تک پائپ لائن کی تنصیب کے لیے 6 سے آتھ ماہ درکار ہوں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے سے 10 ہزار کے قریب ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے حاصل ہونے والی گیس کی قیمت واضح طور پر لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس(ایل پی جی) کی قیمت سے کم ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشیئن ڈیولپمنٹ بینک اور اسلامی کووآپریشن فار انشورنس اینڈ ایکسپورٹ کریڈٹ(آئی سی آئی ای سی) نے بالترتیب 50 کروڑ ڈالر اور 30 کروڑ ڈالر کی یقین دہانی کروائی ہے ، جس سے خطے میں صنعت کو فروغ حاصل ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں محمت میرات امانو کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی کو افغانستان اور پاکستان میں کام کرنے کا تجربہ ہے اسلیے امید ہے کہ اس سلسلے میں سیکیورٹی مسائل نہیں ہوگے تاہم افغانستان نے بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ منصوبے کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے گا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here