بلوچستان کی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب میں بی این پی کے منظور کاکر نے میدان مار لیا

کوئٹہ:بلوچستان کی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیاہے جس کے مطابق بی اے پی کے منظور کاکڑ نے میدان مار لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 65 نشستوں پر مشتمل بلوچستان اسمبلی میں 63 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے 38 ووٹ لے کر منظور کاکڑ نے کامیابی سمیٹی جبکہ بی این پی کے غلام نبی مری نے 23 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر ہے۔

پشتونخوا میپ کے امیدوار محمد حنیف کو صرف ایک ہی ووٹ ملا ۔

65 میں سے 63 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سردار یار محمد رند اور رکن اسمبلی نواب ثنااللہ زہری نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here